لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 28 جنوری کو کراچی کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کا آج سے آغاز ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اوکاڑہ میں آج جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اوکاڑہ کے فٹبال گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے کے لیے انتظامیہ نے 20 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔