سکھر (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما منظور وسان نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی طرح نواز شریف کو لانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں۔ ہماری تو خواہش ہے کہ موجودہ انتخابی سیاست میں بلے کا نشان ہو۔
انہوں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرح نواز شرئف کو لانے کی کوشش کی جارہی تھی۔
Short Link
Copied