ٹانک (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان نے این اے 43 ٹانک سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ٹانک کے حلقے این اے 43 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔
این اے 43 سے ہی مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے این اے 265 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
خیال رہے کہ آج الیکشن 2024ء کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن تھا۔