پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت جس نے بروقت الیکشن کیلئے زور دیا۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت جس نے بروقت الیکشن کے لئے زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن شیڈول کے حوالے سے بات ہوئی، پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت جس نے بروقت الیکشن کے لئے زور دیا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ باقی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی تھیں، بلاول بھٹو نے ہر ضلع میں ورکرز کنونشن کئے۔ کچھ جماعتوں نے ہائیکورٹ جاکر پٹیشن دائر کرکے بہانہ تلاش کیا، پیپلزپارٹی واحد جماعت جس نے اپنے منشور پر عمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کہا ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کر دی تھی، کچھ لوگ جھوٹ بول کر اپنی کمپین چلا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے