کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے سندھ میں ہوئی ترقی کو پورے پاکستان میں پھیلانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ترقی سندھ میں ہوئی اسے پورے پاکستان میں لانے کا وقت آگیا ہے، عوام ووٹ سے پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کریں۔
شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کا تسلسل سے مطالبہ کر رہی تھی، سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں، پنجاب کے اندر من پسند ٹرانسفرز، پوسٹنگز کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اندر لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی، 27 دسمبر سے پیپلزپارٹی کی باضابطہ الیکشن کمپین کا آغاز ہوگا۔