لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا انتخاب کرنے والی مسلم لیگ ن پہلی جماعت ہے، الحمدللہ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پہلی جماعت ہے جس نے سب سے پہلے منشور کمیٹی اور پارلیمانی بورڈ تشکیل دیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارٹی پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اجلاس میں قومی، صوبائی اور مخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ اور امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج سرگودھا ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کے فیصلے ہوں گے۔