پنجاب کے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں۔ پلوشہ خان

پلوشہ خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں پی پی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ لاہور کی راگنی گانے والوں نے پنجاب میں این آئی سی وی ڈی جیسا اسپتال نہیں بنایا۔

پلوشہ خان کا مزید کہنا ہے کہ پوچھنا تھا کہ لاہور کی راگنی گانے والوں نے کراچی جیسا لاہور میں ٹراما سینٹر کیوں نہیں بنایا؟۔ سندھ میں جگر اور گردوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا تھر آج بجلی پیدا کر کے ملک کو روشن کر رہا ہے جبکہ پنجاب کا چولستان لاہور کی راگنی گانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے