(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں پختہ سیاست کی طرف بڑھنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز ماضی سے سبق حاصل کریں۔ ہم ایک نیو کلیئر طاقت ہیں لیکن معاشی طور پر 76 سالوں میں جو حشر ہوا وہ آپ کے سامنے ہے۔ ہمیں اس حالت کو بدلنا ہوگا۔ ملکِ خدادادِ پاکستان کو ہمیں قائد اعظم کے راستے پر چلانا ہوگا۔