عام انتخابات کی متوقع تاریخ سامنے آگئی

پولنگ انتخابات

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں عام انتخابات کی متوقع تاریخ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے 28 جنوری کو انتخابات منعقد ہونے کا امکان ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو تحریری طور پر 2 دن بعد آگاہ کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تجویز کردہ تاریخ پر انتخابات کرانے سے متعلق تیاریاں بھی شروع کر دیں۔

عام انتخابات سے متعلق ملک میں غیریقینی صورت حال کئی مہینوں سے جاری ہے، سیاسی جماعتوں کی مختلف آرا بھی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا سبب بنی نظر آئیں تاہم اس کا سب سے زیادہ نقصان عوام کو ہوا جو اس دوران معیشت میں اتار چڑھاو کے سبب مہنگائی سے شدید متاثر ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے