کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں مقیم فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطین کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔
واضح رہے کہ کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ اسپتال اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانا اسرائیل کی بربریت کا ثبوت ہے۔ فلسطین سفیر احمد جواد ربیع نے فلسطینوں سے اظہارِ یک جہتی پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
Short Link
Copied