لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر نواز شریف کی قیادت میں نئی تاریخ لکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر سے ملک میں سیاست کا رنگ، ماحول بدل جائے گا، مایوسیوں کے خاتمے، امید و یقین کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ کارکنوں اور عوام میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے، 2018 سے 2022 کا تجربہ نہ ہوتا تو معیشت تباہ نہ ہوتی۔
واضح رہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ان کا وطن واپسی پراستقبال کیا جائے گا۔