پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کو اقتدار میں آئے ڈھائی سال کی مدت گزر چکی ہے لیکن اب تک ملکی معیشت سمیت دیگر شعبوں میں بگاڑ کو کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کو مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے عوام کی تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات، ڈیزل، پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل سمیت دیگر تمام مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سمری تیار کی گئی ہے جو وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی۔ سمری منظور ہونے کے بعد پندرہ مارچ سے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے تک کا اضافہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چھبیس اشیائے خورد و نوش کو مزید مہنگا کرکے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔ اب پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کے بعد عام شہری کا جینا محال بن جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے