شہبازشریف کل رات وطن واپس پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کل رات وطن واپس پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو پاکستان جاکر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی ہے، صدر ن لیگ شہبازشریف قائد کی ہدایت پر کل رات وطن واپس پہنچیں گے، شہبازشریف واپس آنے کے بعد قانونی ٹیم سے اہم مشاورتی میٹنگ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر مریم نواز قائد ن لیگ کے استقبال کی تیاریوں کی نگرانی کریں گی، مریم نواز پارٹی کے عہدیداروں، ونگز اور تنظیموں کو متحرک کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے