چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن

لاہور (پاک صحافت) ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف چالانوں میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعات سے متعلق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ عمران خان سمیت تمام ملزمان کے مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگا دی گئیں، چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔

سانحہ 9 مئی سے متعلق درج مقدمات پر پولیس کی بریفنگ میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا ہے کہ بغاوت کی دفعات سے متعلق چالان پر پر اسیکیوشن نے اعتراضات اٹھائے، ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کروا دیا جائے گا۔ چالان جمع کروانے سے پہلے پراسیکیوشن کے اعتراضات دور کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے