اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں بینچز کی تشکیل اور زیرِ التواء مقدمات کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اہم اجلاس کل 3 بجے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس میں پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کو بھی دعوت دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فراہمیٔ انصاف بہتر کرنے کے معاملے پر وکلاء تنظیموں کی تجاویزلی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وکلاء تنظیمیں بینچز کی تشکیل اور مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وکلاء فوری نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز دیں گے۔
Short Link
Copied