اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور ملزم چھڑوانے والے 9 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے غیر ملکی باشندوں کا تعلق نائجیریا سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود میں پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا، گاڑی سوار کے 10 سے 15ساتھیوں نے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 9 نائجیرین باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار غیر ملکیوں کے خلاف کارسرکار میں مداخلت سمیت 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Short Link
Copied