سرائیکی بیلٹ کے لوگ ہمیں ووٹ دیں ہم سرائیکی صوبہ بنا کر دیں گے۔ خورشید شاہ

خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سرائیکی بیلٹ کے لوگ ہمیں ووٹ دیں ہم سرائیکی صوبہ بنا کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پہلے جن لوگوں نے سرائیکی صوبہ بناکر دینے کے جو وعدے کیے انہوں نے اب ایک نئی پارٹی بنالی ہے جس کا نام مجھے نہیں آتا تو لوگ ان کو کس طرح ووٹ دیں گے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو پتہ ہے کہ خورشید شاہ جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے ہم اس وقت کچھ نہیں مانگ رہے ہیں ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں ہم سرائیکی عوام سے صوبہ دینے کا وعدہ کررہے ہیں اور اسے پورا بھی کرکے دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سرحد کے لوگوں سے صوبے کا نام بدلنے کا وعدہ کیا تھا اور خیبرپختونخوا کے نام سے تبدیل کرکے بھی دکھایا۔ بھٹو ایک نظریئے کا نام ہے جب تک ملک میں مظلوم ہے بھٹو کا نام زندہ رہے گا کیوںکہ بھٹو کسی اور طاقت سے نہیں عوام کی طاقت سے آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے