صدر عارف علوی

صدرِ مملکت کی بنوں میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے پر گزشتہ روز ہوئے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری کیے گئے ایک بیان میں صدرِ مملکت عارف علوی نے اس خود کش حملے میں قیمتی جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر موٹر سائیکل سوار 2 خودکش بمباروں نے حملہ کر دیا تھا۔ افسوس ناک واقعے میں 9 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ 17 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے