فیصل آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بڑے ڈاکو واپڈا کے افسران ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ قرضہ لے کر، زیور بیچ کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں۔ کسی چیز کی قیمتوں میں کمی ہی نہیں آرہی ہے۔
عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ دو پنکھے چلانے والے کو 35 ہزار بل آیا ہے، گیس کا بل آئے گا تو تنخواہ دار طبقہ کہاں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ واپڈا کے افسران مفت بجلی کے مزے لے رہے ہیں، سب سے بڑے ڈاکو واپڈا کے افسران ہیں۔
Short Link
Copied