سوات (پاک صحافت) رہنما ن لیگ انجینئر امیرمقام نے بٹگرام ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے رضاکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام نے بٹگرام ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے رضاکاروں کے لیے 5 ،5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔
انجینئر امیرمقام نے شنگ سے تعلق رکھنے والے دو مقامی ماہرین کیلئے نقد انعام کے اعلان کے ساتھ ساتھ چیف آف آرمی سٹاف سمیت صوبائی و مرکزی حکومتوں سے رضاکاروں کو قومی اعزاز دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔