بلاول بھٹو زرداری کی کاروباری افراد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کاروباری افراد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مغربی ممالک سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے دور رس اثرات والے اقدامات کیے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے سے کاروباری مواقع بڑھے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی بحالی کےلیے زبردست کوششیں کی گئیں۔ ان کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس معاہدے میں توسیع کی، اس کی وجہ سے کاروباری افراد کو بہترین مواقع حاصل ہوئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے سفارتکاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کراچی کے کاروباری افراد کو بھی اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے