سکھر (پاک صحافت) سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک ٹائمر، 20 ڈیٹو نیٹر، نٹ بولٹ، بال بیرنگ، 400 گرام دھماکا خیز مواد، سیفٹی فیوز وائر 15 فٹ اور ایک گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
Short Link
Copied