راجہ پرویز اشرف کی انوار الحق کاکڑ کو مبارک باد

راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے فون کرکے انوار الحق کاکڑ کو مبارک باد دی ہے۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بطور نگران وزیراعظم ایک سیاستدان کی تقرری جمہوریت کے لیے نیک فال ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے انوار الحق کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ صاف شفاف اور بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کوئی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا نمائندہ نہیں آیا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم کا اعلان ہوتے ہی استحکام پاکستان پارٹی بھی فعال ہوگئی۔ آئی پی پی نے لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور ساہیوال کے ڈویژنل عہدیدار مقرر کردیے ہیں۔مراد راس کو لاہور ڈویژن کا صدر اور میاں خالد محمود کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سردار تنویر الیاس کو آزاد جموں کشمیر کا پارٹی صدر نامزد کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے