بلاول بھٹو کا ٹرین حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے اظہار افسوس

بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے نواب شاہ میں ٹرین حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے متعلقہ حکام کو ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے ٹرین حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ کارکنان بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

وزیر خارجہ نے سندھ حکومت کو ٹرین حادثے کے زخمیوں کے فوری علاج معالجے کی بھی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے