پوپ فرانسس عراق پہنچ گئے، آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کریں گے

بغداد (پاک صحافت) عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس تین روزہ دروے پر عراق پہنچ گئے، عراق بھر میں پوپ کی تصاویر اور خیرمقدمی بینرز لگائے گئے ہیں۔

پوپ فرانسس معروف مذہبی رہنما آیت اللہ سید علی سیستانی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعدوہ تاریخی شہر ناصریہ میں بین المذاہب جلسے میں شرکت کریں گے جہاں سے واپسی پر پوپ بغداد میں سینٹ کلیڈین کیتھیڈرل کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ ممتاز شعیہ عالم دین آیت اللہ السیستانی مذہبی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کی ایک اہم سیاسی شخصیت کے طور پر بھی غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ میں عیسائی نمائندوں نے بھی پوپ کے دورہ عراق کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے عراقی عوام سے اظہار یکجہتی کا پیغام قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

190 ملین پاؤنڈز تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن کیس ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جاری بیان میں کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے