ملتان (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کا دورہ کیا اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔ نگران وزیراعلی نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے حال احوال پوچھا۔ انہوں نے مریضوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر نگران وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، عوام کو ان کی دہلیز تک سہولیات پہنچانا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، ہیلتھ کیئر کی خدمات کیلئے پوری ٹیم متحرک کر دی۔
اس موقع پر انہوں نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال عوام کیلئے کھولنے کا اعلان بھی کیا۔