سوئیڈن سانحے پر دنیا کے ہر فورم پر جانا چاہیے۔ مولانا اسعد محمود

اسعد محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ سوئیڈن سانحے پر دنیا کے ہر فورم پر جانا چاہیے، ایسا فیصلہ کیا جائے جسے اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ کابینہ میں موقف کو سنا، وزیراعظم کو کابینہ کی تائید حاصل ہے، اس واقعہ پر قوم کے نمائندوں کا موقف سامنے رکھا جا رہا ہے۔ سوئیڈن کی حکومت اس واقعہ کو انفرادی فعل قرار دیتی ہے، سوئیڈن میں اس احتجاج کی اجازت وہاں کی عدالت نے دی۔

مولانا اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مغرب کی ترجیحات کو خیرباد کہنا چاہیے، مدارس کے خلاف مغرب کے پروپیگنڈا کو مسترد کرنا چاہیے۔ انگریز کے دور میں بھی مدارس برصغیر میں کھلے رہے، ہم مدارس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ بچوں کو مفت تعلیم اور کھانا دیا جا رہا ہے، مدرسوں سے سالانہ لاکھوں حافظ قوم کو دیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے