پی پی رہنما لیاقت شہاب کے انتقال پر آصف زرداری اور بلاول کا اظہار افسوس

آصف زرداری بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا میں پارٹی رہنما لیاقت شہاب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری بیان میں آصف علی زرداری نے لیاقت شباب کے انتقال پر ان کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت شباب مرحوم کی پارٹی کے لئےخدمات یاد رہیں گی۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لیاقت شباب کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ لیاقت شباب مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی پارٹی کے لیئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے