پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کھلاڑی کپتان کا ساتھ چھوڑ گیا

پی ٹی آئی

لاہور (پاک صحافت) پی پی 146 لاہور سے ٹکٹ ہولڈر ملک وقار نے پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ملک وقار نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی اور پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور پاکستان کے تحفظ کی علامت ہے، وزیر آباد واقعہ کے بعد بھی عوام اور ورکرز کو اکسایا اور شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جس طرح عوام اور اداروں کو ایک دوسرے کے سامنے لانے کی کوشش کر رہے تھے تو اس کے نتیجے میں 9 مئی کا واقعہ ہونا ہی تھا۔ ٹکٹ ہولڈر ملک وقار نے مزید کہا کہ وہ پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور سیاست کو بھی خیرباد کہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے