اسلام آباد (پاک صحافت) معاون خصوصی عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی ملک کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے۔ اس کیلیے حکومت نے نہ کوئی نہ قانون سازی کی نہ ہی کوئی ایکٹ بنایا، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹ ٹرائل ہورہے ہیں اور ملٹری کورٹ کسی اور ملک کی ملٹری کورٹ نہیں پاکستان کی ملٹری کورٹ میں آپکو اپیل کا حق حاصل ہے۔