توہینِ الیکشن کمیشن، عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ہونے والی سماعت میں ملزمان کے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے وکیل  سماعت کے موقع پر نے دلائل میں کہا کہ میں تمام فریقین کی جانب سے پیش ہوا ہوں، گزشتہ آرڈر نہیں ملا۔

واضح رہے کہ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے جواب دیا کہ جوابدہ آج بھی نہیں آئے، اب چارج فریم کریں گے، جواب دہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے