ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) علی امین گنڈاپور کے قریبی ساتھی اور ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سردار بابر میاں خیل نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے درجنوں رہنما پارٹی سے راہیں جدا کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ آج تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کے جنرل سیکرٹری سردار بابر میاں خیل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بابر میاں خیل کو علی امین گنڈاپور کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار بابر میاں خیل کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات قابل مذمت ہے، پاک فوج کے شہداء سے دلی ہمدردی ہے، 9 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی سے دلی نفرت پیدا ہوئی ہے۔