اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کل دورہ فرانس اور انگلینڈ کیلئے روانہ ہوں گے ،لندن میں نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل دورہ فرانس اور انگلینڈ کیلئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف لندن میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں عام انتخابات کی تاریخ، نگران وزیراعظم سمیت دیگر اہم امور پر غور ہوگا، اس کے علاوہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت آئندہ انتخابات میں اتحاد سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔