کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سمندری طوفان کے متاثرین سے روزانہ 5 ہزار افراد کا کھانا بھجوانے کا وعدہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے چشمہ گوٹھ، ابراہیم حیدری کا ہنگامی دورہ کیا اور ماہی گیروں سمیت متاثرین میں کھانا اور راشن تقسیم کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ محبت بانٹنے آوں گا، ووٹ مانگنے نہیں آوں گا۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اس وقت ہزاروں افراد بے روز گار ہوچکے۔ ان کے گھروں میں طوفان آنے سے قبل ہی طوفان آچکا ہے۔ مچھلی پکڑنے اور گھڑ سواری کرنے والوں سمیت دیگر افراد کا کاروبار بند ہو چکا۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ 5 ہزار افراد کا کھانا گورنر ہاؤس سے آئے گا۔ گورنر سندھ نے چشمہ گوٹھ کے 200 بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا بھی وعدہ کیا۔