کراچی (پاک صحافت) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے نئے سال کے بجٹ میں شوبز انڈسٹری کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کو بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ ہماری فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنے اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے بجٹ میں پہلی مرتبہ فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کے لیے رقم مختص ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نئے سال کے بجٹ میں شوبز انڈسٹری کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کو بڑا قدم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ سن کر خوشی ہوئی کہ پاکستان میں پہلی بار فلم فنانس فنڈ اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ بجٹ 24-2023ء میں فلم فنانس فنڈ کے لیے 2 ارب روپے اور فنکاروں کے ہیلتھ انشورنس کے لیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔