اسلام آباد (پاک صحافت) دنیا بھر کی طرح پاکستانی عازمینِ حج کی بھی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ اب تک 31 ہزار 241 سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج اپنی عبادتوں میں مصروف ہیں جبکہ باقی عازمین مدینہ منورہ میں 8 روز قیام کے بعد جدید بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عازمین حج مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کریں گے، اب تک 31 ہزار 241 سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ 5 جون سے شروع ہوگا۔
Short Link
Copied