لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ تمام سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک کیلئے سوچنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سابق ممبر قومی اسمبلی فرید پراچہ کے ہمراہ ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران لیاقت بلوچ نے شجاعت حسین سے خیریت دریافت کی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس وقت تمام سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے، سیاسی عدم استحکام کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔