کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ خواتین جو آج جیلوں میں ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، عمران خان کے کہنے پر کراچی میں بسوں کو آگ لگائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کامران ٹیسوری نے جاری بیان میں کہا کہ اب عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے سامنے شیشہ لگائیں اور اس سے مذاکرات کریں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کرکٹ سے اب دہشت گردوں کا کپتان بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگر 9 مئی کے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو قوم ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
Short Link
Copied