کل وہ اعلانات ہوں گے جس کا کسی کو اندازہ ہی نہیں ہے۔ راشد محمود سومرو

راشد محمود سومرو

نوشہرو فیروز (پاک صحافت) راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ کل وہ اعلانات ہوں گے جس کا کسی کو اندازہ ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما راشد محمود سومرو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے وقوف بنانے والے شخص نے ایک کروڑ گھر، پچاس لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس شخص نے کشکول توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار میں آکر ملکی معیشت اور سی پیک کا بیڑہ غرق کیا۔ چوروں سے نجات دلانے کا کہہ کر 60 ارب روپے ہڑپ کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے