اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کیا ہے اور قانونی ٹیم کو بھی طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صور ت حال اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے جلد ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو بھی طلب کرلیا ہے۔
خیال رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی کی صورت حال پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
Short Link
Copied