جہلم (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عدالتوں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون مشیر برائے آزادکشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی مذاکرات روکے۔
قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی بجٹ اجلاس کے بعد جولائی میں اسمبلیاں ختم کر دی جائیں۔ لیکن عمران خان کی بد نیتی کی وجہ سے مذاکرات رک گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس اور ججز پر تحفظات ہیں۔ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کی جنگ سے نقصان عوام کا ہے۔
Short Link
Copied