اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ویسے تو دہائیوں سے ناانصافیاں جاری ہیں لیکن جو آج کی صورتحال ہے یہ 2017 سے جو مسلسل عدالتی ناانصافیاں کی گئی ہیں بدقسمتی سے یہ ان کا نتیجہ ہے ہمارا مؤقف ہے کہ آئین صرف 90 روز میں الیکشن کیلیے پابند نہیں کرتا آئین یہ بھی کہتا ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوں۔