اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو سپریم نہ سمجھنا آمرانہ سوچ ہے۔ آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو بے، اللہ تعالی کے بعد سب سے بڑی عدالت عوام کی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ عام انتخابات سے قبل تخت لاہور کا فساد پیدا کرنا ملک کو کمزور کرنا ہے۔ پرویز مشرف سے کسی نے کہا تھا کہ 90 دن کے اندر انتخابات کروائیں؟۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک دن انتخابات کروانے سے استحکام آئے گا۔
Short Link
Copied