مریم نواز کیجانب سے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز شریف نے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایم ایس ایف میں نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دے دی ہے، ایک خصوصی کیو آر کوڈ جاری کردیا گیا جس کے ذریعے نوجوان اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سٹوڈنٹ فیڈریشن نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا، سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایک بار پھر آغاز کیا جارہا ہے، کیو آر کوڈ سکین کریں اور طالب علموں، نوجوانوں کی متحرک اور فعال تنظیم کا حصہ بنیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے