اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو قانون سازی کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ملاقات کے موقع پر سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے حالیہ قانون سازی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔