بھارتی پنجاب کے مشہور اداکار دلجیت دوسانج نے مودی کی حمایت کرنے والی اداکارہ کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا

بھارتی پنجاب کے مشہور اداکار دلجیت دوسانج نے مودی کی حمایت کرنے والی اداکارہ کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا

بھارتی پنجاب کے مشہور اداکار دلجیت دوسانج نے مودی کی حمایت کرنے والی اداکارہ کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ کوئی بھی دعویٰ پیش کرنے سے پہلے اس کا ثبوت بھی چیک کرلیا کریں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکاروں کنگنا رناوت اور دلجیت دوسانج کے درمیان ان دنوں لفظوں کی جنگ جاری ہے اور اس کی وجہ بالی ووڈ کی معروف ہیروئن اور پنگا فلم کی اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک جعلی ٹوئٹ بنی۔

اس ٹوئٹ میں کنگنا نے شمالی بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شریک ایک پنجابی خاتون کے بارے میں ایک ٹوئٹ کی۔ ان دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر جیسے جیسے یہ جنگ گھمسان کا رن اختیار کرنے لگی تو اس میں انڈسٹری کے بہت سے دیگر اداکار بھی کود پڑے جن میں میکا سنگھ، سورا بھاسکر، گپی گریوال، راج نیت باوا اور ایمی ورک شامل تھے۔

ان تمام اداکاروں نے دلجیت دوسانج کو سپورٹ کرنا شروع کردیا۔ اس جنگ کی وجہ گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو کنگنا رناوت نے ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 82 سالہ بلقیس بانو المعروف شاہین باغ کی دادی، بھی فارمرز سے متعلق تین بلوں کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کا حصہ ہیں۔

اس ٹوئٹ میں تصاویر بھی تھیں جن میں کنگنا کی خیالی بلقیس بانو اور احتجاج کرنے والی دیگر خواتین بھی شامل تھیں، جس پر کنگنا نے انھیں کرائے کا احتجاجی قرار دیا۔

اس صورتحال پر بدھ کی شام دلجیت دوسانج نے جوابی ٹوئٹ میں ایک 73 سالہ خاتون مہندر کور کی ایک ویڈیو بھجوائی، یہ ویڈیو اسی خاتون کی تھی جسے کنگنا رناوت نے غلط طور پر شناخت کرتے ہوئے بلقیس بانو المعروف شاہین باغ کی دادی قرار دیا تھا۔

اس ویڈیو میں مہندر کور کسانوں کے ساتھ اپنے احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتی نظر آئیں، اس طرح مہندر کور نے کنگنا کے سو روپے میں احتجاج میں شامل ہونے والے دعوے کو غلط ثابت کردیا، ٹوئٹ کے آخر میں دلجیت نے لکھا ہے کہ دعوے سے پہلے ثبوت بھی چیک کرلیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ خان

ماہرہ خان دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان انٹرویو کے دوران اپنی دوسری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے