کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جیل بھرو تحریک کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک محض بچگانہ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک ایک اسٹنٹ ہے، یہ گرفتاریوں کے لیے تیار نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، عمران خان کو صرف سیاست کی پڑی ہے، ایک شخص کی انا کی وجہ سے ہمیں سنگین حالات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات کرکے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا استحکام اس وقت سب سے اہم چیز ہے، ملک کے معاشی چیلنجز اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتے ہیں۔
Short Link
Copied