دیامر (پاک صحافت) شاہراہ قراقرم پر مسافر بس اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم میں تیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم پر دیامر کے علاقے شتیال میں مسافر بس اور کار تصادم کے بعد گہری کھائی میں جاگریں ہیں۔ اس خوفناک حادثے میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جبکہ کار گلگت جا رہی تھی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق 30 افراد کی لاشیں آر ایچ سی اسپتال منتقل کی گئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔