سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اولین ترجیح ہے۔ وزیر خارجہ

بلاول بھٹو

جنیوا (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اولین ترجیح ہے، تعمیر نو کے لیے اگلے کئی سال شراکت داروں سے مدد کی ضرورت ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا بیشتر علاقہ اب تک سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے لئے دوست ممالک اور عالمی برادری کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے