لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 9 جنوری کو کرے گا، فل بینچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ہے۔
فل بینچ عمران خان کی نااہلی سے متعلق دو مختلف درخواستوں پر سماعت کرے گا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نااہلی سے متعلق درخواستوں پر فل بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔ ایڈووکیٹ آفاق احمد نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹوانے کی درخواست دائر کی ہے، شہری جابر عباس خان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا اقدام چیلنج کررکھا ہے۔
Short Link
Copied